ق*محسن داوڑ کو اپنے گھر آنے سے روکنا قابل مذمت حرکت ہے ،نواب محمد اسلم رئیسانی

اتوار 25 اکتوبر 2020 22:50

ذ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) چیف آف ساراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان جس طرح بلوچ کا گھر ہے اسی طرح پشتونوں کا بھی مسکن ہے محسن داوڑ کو اپنے گھر آنے سے روکنا قابل مذمت حرکت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہاکہ خواہش نہیں گرتے پھل جھولی میں ‘ وقت کی شاخ کو میرے دوست ہلانا ہوگا ‘ کچھ نہیں اندھیرے کو برا کہنے سے ‘ اپنے حصہ کا دیا خود ہی جلانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

*** 24-10-20/--260 #h# غ*پی ڈی ایم 11 جماعتوں کی مجلس ہوئی ہے جلسہ نہ ہو سکا ،وزیراعلی بلوچستان ٹویٹ #h# ․کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ (پی ڈی ایم )11 جماعتوں کی مجلس ہوئی ہے جلسہ نہ ہو سکا پشتونخواملی عوامی پارٹی ‘بلوچستان نیشنل پارٹی ‘ نیشنل پارٹی ‘ پیپلزپارٹی ‘ مسلم لیگ (ن) جمعیت علماء اسلام اور اے این پی جن کی پانچ اسمبلی کی نشستیں صرف کوئٹہ میں ہیں بلوچستان کی نہیں بلکہ ان کے اپنے لوگوں نے آنے سے مسترد کردیا ۔