ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ٹی ٹی بی ٹیوٹا لاہور کا ایک سالہ ،دو سالہ اور شارٹ کورسز کے طلباءسے نا انصافی پر طلبہ کا احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 10:55

ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ٹی ٹی بی ٹیوٹا لاہور کا ایک سالہ ،دو سالہ اور شارٹ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،عبد الوہاب) ٹیوٹا کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کے ایک سالہ ، دو سال اور شارٹ کورسز کے طلباء کے ساتھ ٹریڈ ٹیسٹ بورڈ کی کروناوائرس پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طلبہ کا ایک سال ضائع کرنے پر طلبہ نے شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)


طلبہ نے پرنسپل ،ڈسٹرکٹ مینیجر اور چیئرپرسن ٹیوٹا کو درخواست دے دی مگر تاحال ٹیسٹنگ بورڈ ٹس سے مس نہ ہوا اور غریب اور نادار طلبہ کا ایک سال ضائع کرنے کی ٹھان لی۔


طلبہ نے چیئرپرسن ٹیوٹا ،وزیر اعلی پنجاب ،گورنر پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ، کروناوائرس پالیسی کے ، مطابق ہمیں بھی پرموٹ کیا جائے یا ہمارا امتحان لیا جائے تاکہ ہمارا ایک سال ضائع ہونے سے بچایا جا سکے کیونکہ ہم انڈسٹری میں جاکر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور والدین کا ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں۔