فیصل آباد،اوباش نوجوان نے رشتہ سے انکار کرنے پر بہن کی مدد سے 2 سگی بہنوں پرتیزاب پھینکدیا

پیر 26 اکتوبر 2020 16:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) اوباش نوجوان نے رشتہ سے انکار کرنے پر بہن کی مدد سے 2 سگی بہنوں کو محفل میلاد کے بہانے گھر سے بلا کر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔متاثرہ بہنوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا پولیس نے تیزاب پھینکنے کے الزام میں بھائی بہن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق مکوآنہ گلی نمبر 3کے رہائشی محمد حبیب نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے ماموں سسر عبدالمجید سکنہ کوٹ عمر فاروق گلی نمبر10میں آیا آپس میں باتیں کررہے تھے کہ ہمسائی خاتون صفیہ بی بی زوجہ اللہ دتہ ان کے گھر آئی اور اس کی سالیوں 15سالہ صابیہ اور 13سالہ بشریٰ کو محفل میلاد میں شرکت کے بہانے گھر سے بلا کر لے گئی جہاں پر ملزم علیم ولد اشرف نے گھر پہنچتے ہی صابیہ اور بشریٰ پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے صابیہ کا چہرہ اور بشریٰ بی بی کا بازو اور جسم بری طرح جھلس گیا چیخ وپکار پر وہاں پہنچے تو ملزم دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزم علیم جو کہ صابیہ کا رشتہ مانگتا تھا اسکو رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا جس پرملزم علیم اشرف نے بہن صفیہ بی بی زوجہ اللہ دتہ کی مدد سے صابیہ بی بی اور اس کی بہن کو گھر سے بلا کر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :