فیصل آباد،ڈی ٹائپ کالونی اور عبداللہ پور سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

پیر 26 اکتوبر 2020 16:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈی ٹائپ کالونی اور عبداللہ پور سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد‘پولیس نے تحویل میں لیکر مارچری منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں 35سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایاگیا راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے لیا علاوہ ازیں تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں عبداللہ پور سے 40سالہ شخص کی نعش بھی پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔