اورنج لائن ٹرین میں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی

مسافروں نے ’میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ‘ اور ’ گو عمران گو‘ کے نعرے لگائے، مریم نواز کے پولیٹکل سیکرٹری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اکتوبر 2020 16:27

اورنج لائن ٹرین میں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) اورنج لائن ٹرین میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا افتتاح کیا۔چونکہ اس منصوبے کا آغاز مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کیا گیا تھا لہذا لیگی کارکنان میں بھی اس موقع پر بھرپور جوش و خروش پایا گیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی اورنج لائن میٹر و ٹرین کا علامتی افتتاح کیا۔

جین مندر چوک میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں ، اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ، اس موقع پر کارکنان کی جانب سے بھرپو رجشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر لیگی منصوبے کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی جبکہ کارکنان نے شکریہ شکریہ نواز شریف ، شکریہ شکریہ شہباز شریف کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

جب کہ رنگ برنگے غبارے بھی فضا میں چھوڑے گئے ۔اور اب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹکل سیکرٹری ذیشان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں او رنج لائن ٹرین میں موجود لوگوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔مسافروں کی جانب سے میاں شہباز شریف زندہ بعد اور ’میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ‘ کے بھی نعرے لگائے گئے۔

اس کے علاوہ ’ گو نواز گو‘ کے نعرے بھی لگائے اب اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے ویڈیو کو خوب شئیر کیا جا رہا ہے۔
۔دوسری جانب لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کہ اہل پاکستان اور دنیا کو معلوم ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کس کا منصوبہ ہے ، منصوبے میں کو تاخیر کا شکار کرنے کے لئے کیا کیا ہتھکنڈے نہیں آزمائے گئے ۔

خادم اعلی شہبازشریف اور ان کا بیٹا حمزہ شہباز پابند سلاسل ہیں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا جرم صوبے کی حالت بدلنا ہے ،، باپ اوربیٹے نے نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا اس لئے انہیں جیل میں ڈالا گیا ،احد چیمہ کا جرم یہ ہے اس نے اورنج لائن کو بنایا ،اسے جیل میں ڈال دیا،ہمیں جیل میں اس لئے ڈالتے ہیں کیونکہ ہم آئین و قانون کی حکمرانی مانگتے ہیں ۔