ہیما مالنی نے میری اور گوری کی شادی کی پہلی رات برباد کی، شاہ رخ خان

سہاگ رات ہیما مالنی نے فون کر کے فلم کی شوٹنگ کیلئے سیٹ پر آنے کو کہا،رات2 بجے تک وہ خود نہیں آئی، گوری کا میک اپ روم میں حال دیکھ کر رو پڑا: انٹرویو

پیر 26 اکتوبر 2020 18:17

ہیما مالنی نے میری اور گوری کی شادی کی پہلی رات برباد کی، شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ اٴْن کی شادی کی پہلی رات سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے برباد کردی تھی۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ معروف اداکارہ ہیما مالینی نے اٴْن کی اور گوری خان کی شادی کی پہلی رات برباد کردی تھی اور اس بات کو وہ دونوں اپنی آخری سانس تک یاد رکھیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ جن دنوں اٴْن کی شادی گوری کے ساتھ ہوئی، اٴْن کی فلم ’دل ا7شنا ہے‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی جس کی ہدایت کار ہیما جی تھیں (یہ اٴْن کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم تھی)۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ شادی کی پہلی رات ہیما جی نے انہیں فون کیا اورفوراً فلم کے سیٹ پرآنے کو کہا۔اٴْس وقت شاہ رخ خان نے گوری کو اکیلے گھر پر چھوڑنا مناسب نہیں سمجھا اور اٴْنہیں بھی اپنے ساتھ سیٹ پر لے گئے، انہوں نے سوچا کہ وہ اس طرح اپنی شادی کی پہلی رات کو یادگار بھی بنا سکتے ہیں لیکن جب وہ دونوں فلم کے سیٹ پرپہنچے تو ہیما مالینی وہاں موجود نہیں تھیں۔

(جاری ہے)

بہت دیر اٴْن کا انتظار کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے گوری کو میک اپ روم میں بیٹھا کرشوٹنگ شروع کردی اٴْس وقت رات کے 11 بج رہے تھے، شوٹنگ رات 2 بجے تک جاری رہی لیکن ہیما جی نہیں آئیں۔شوٹنگ ختم کرکے جب میں میک اپ روم میں واپس آیا تو گوری کرسی پر سورہی تھی۔گوری نے ساڑھی اور بھاری جیولری پہن رکھی تھی ، اس کے علاوہ میک اپ روم میں مچھر بھی گوری کے منہ پر کاٹ رہے تھے، اہلیہ کو اس حال میں دیکھ کرشاہ رخ خان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے، وہ پرانے خیالات کے لوگ تھے لیکن پھر بھی میں اٴْن کا اور اٴْن کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔