Live Updates

حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہے، اب اسے جاگ جانا چاہیے، شان شاہد

حکومت سمیت کوئی بھی فحاشی اور بے حیائی کا تعین نہیں کرسکتا ،خاص حدود کا ہونا لازم و ملزوم ہے، انٹرویو

پیر 26 اکتوبر 2020 18:08

حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہے، اب اسے جاگ جانا چاہیے، شان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار شان شاہد نے کہاہے کہ حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہے، لہٰذا سرکاری ٹی وی کو اب جاگ جانا چاہیے۔ایک انٹرویو میں شان شاہد نے پاکستان ٹی وی پر نشر ہونے والے مواد اور پاکستانی سیاست پر کٴْھل کر اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو شاندار کہا تو وہیں یہ بھی کہہ دیا کہ اٴْن کا پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

شان نے پی ٹی آئی کو ملک میں جمہوریت کی آخری امید قرار دیا۔شان شاہد نے تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ ڈرامے پر بات کرتے ہوئے اسے ایک شاہکار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کے لیے ایسے ڈرامے بنائے جانے چاہئیں جن سے معلوم ہو کہ ہمارے خطے میں اسلام کیسے پہنچا ۔شان شاہد نے کہا کہ حکومت سمیت کوئی بھی فحاشی اور بے حیائی کا تعین نہیں کرسکتا لیکن خاص حدود کا ہونا لازم و ملزوم ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات