جب اللہ کی مرضی ہوئی تب شادی کرونگی ،عائشہ عمر

پیر 26 اکتوبر 2020 18:08

جب اللہ کی مرضی ہوئی تب شادی کرونگی ،عائشہ عمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جب اللہ کی مرضی ہوگی تب شادی کریں گی۔انسٹاگرام پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ’سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی جس پر عائشہ عمر نے جواب دیا کہ ’جب اللہ کی مرضی ہوگی۔

(جاری ہے)

‘اس سے قبل ایک ویب شو میں مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اورشادی کیلئے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔