پی این سی اے میں کلاسیکل موسیقی کی شام کا انعقاد

راگستان نوجوانوں میں کلاسیکی موسیقی کو فروغ اور شعور دینے کا موقع فراہم کرتا ہے، کلاسیکی موسیقی سے محبت کرنیوالے لوگ آج بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں،ڈاکٹر فوزیہ سعید

پیر 26 اکتوبر 2020 18:17

پی این سی اے میں کلاسیکل موسیقی کی شام کا انعقاد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے کلاسیکل موسیقی کے پروگراموں کا ایک سلسلہ ’’راگستان‘‘ کے عنوان سے شروع کیا ہے، اس سلسلے کا مقصد موسیقی کے روایتی پہلوئوں کا جیسے خیال، ٹھمری، کافی اور شاعری کو زندہ رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ (پی این سی ای) ڈاکٹر فوزیہ سعید محفل کی میزبان کے طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راگستان نوجوانوں میں کلاسیکی موسیقی کو فروغ اور شعور دینے کا موقع فراہم کرتا ہے، کلاسیکی موسیقی سے محبت کرنے والے لوگ ا?ج بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

اس سلسلے کا پہلا پروگرام پی این سی اے میں منعقد ہوا جس میں جالندھر فیملی کے مشہور گلوکار اکبر علی نے راگ ایمن کلیان ٹھاٹھ کے ساتھ ’اے سو سگھڑ سندر مورا بالم‘ راگ درباری ’ یار من بھیا‘ اساروی ٹھاٹھ، نینا مورے ترس گئے (سندھی بھیروی میں) پیش کیں جن کو سننے کے بعد حاضرین نے خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :