دیسی فیشن ہی دراصل سسٹین ایبل فیشن ہے، منشا پاشاء

پیر 26 اکتوبر 2020 18:17

دیسی فیشن ہی دراصل سسٹین ایبل فیشن ہے، منشا پاشاء
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء)اداکارہ منشا پاشا نے لوگوں کو سسٹین ایبل فیشن کا مطلب سمجھاتے ہوئے کہا ہے کہ دیسی فیشن ہی دراصل سسٹین ایبل فیشن ہے۔اداکارہ منشاپاشا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دراصل ’سسٹین ایبل فیشن‘ صدیوں سے چلے آرہے دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ آج کل ’سسٹین ایبل فیشن‘ اس لئے ٹرینڈ بنا ہوا ہے، کیونکہ اسے فینسی نام دیا گیاہے، لیکن درحقیقت یہ وہی ہمارا پرانا دیسی فیشن ہے۔

(جاری ہے)

منشا پاشا نے لکھاکہ ہمارے بزرگ ہمیں کہتے تھے کہ ’چیزوں کو ضائع مت کریں اور کپڑوں کو الگ الگ تقریبات میں استعمال کریں‘۔انہوں نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ وہ ان کی بہنیں ایک دوسرے کے کپڑے پہن کر بڑی ہوئی ہیں۔منشا پاشا نے انکشاف کیا کہ ایسا ہی کچھ مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی ہوا، جب انہوں نے صنم سعید کے کپڑے پہنے اور صنم سعید نے ثنا سرفراز کے کپڑے پہنے۔انہوں نے ٹوئٹ کے اذخر میں لکھا کہ مختصر بات یہ ہے کہ دیسی فیشن ہی دراول ’سسٹین ایبل فیشن‘ ہے۔