عوام کے خون پسینے کی کمائی اور زندگی بھر کے اثاثوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی جائے، حافظ نعیم الرحمان

پیر 26 اکتوبر 2020 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاک آڈٹ سوسائٹی کے ممبران الاٹیز نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے دارارقم جماعت اسلامی ضلع شرقی کے دفتر میں ملاقات کی اور سوسائٹی میں موجود جعلی انتظامیہ سیکرٹری سوسائٹی خالد و لینڈ مافیا کے سرغنہ عبدالسلام میندرو کے ناجائز کاموں کے بارے میں آگاہ کیا، اور متعلقہ اداروں کی نااہلی و ملی بھگت سے اصل مالکان کو نقصان پہچانے کی کوششوں کو واضح کیا۔

(جاری ہے)

پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع شرقی کے صدر قطب احمد نے ملاقات میں واضح کیا کہ لینڈ مافیا و ان کے سرپرست ہوش کے ناخن لیں، عوام کے خون پسینے کی کمائی اور زندگی بھر کے اثاثوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی جائے، جماعت اسلامی ہر قدم پر اصل مالکان کے ساتھ ہے اور مل کر لینڈ مافیا اور ان کے سرپرستوں کے خلاف جدو جہد کرے گی، اصل مالکان کو انکا حق دلوانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔