آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع سے ملاقات

باہمی دلچسپی، دفاع، سیکورٹی سے متعلق امور اور خطے میں امن و استحکام کے معاملات پر تبادلہ خیال

پیر 26 اکتوبر 2020 19:26

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع سے ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاع، سیکورٹی سے متعلق امور اور خطے میں امن و استحکام کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر نے جنرل ہیڈ کو ارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ امور اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی اس موقع پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، جو اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولسی اقر نے خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا ۔