امریکہ کے صدارتی الیکشنز ، پانچ کروڑ نوے لاکھ امریکیوں نے ووٹ کاسٹ کردیے

رواں سال ٹرن آ ؤٹ مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ ہوسکتا ہے

پیر 26 اکتوبر 2020 19:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) امریکہ میں صدارتی الیکشن سے 9 روز قبل ابتدائی ووٹنگ کی شرح نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا یونیورسٹی کے زیر انتظام آزاد امریکی الیکشن پروجیکٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب تک کاسٹ کئے گئے ووٹوں کی تعداد 5 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب الیکشن اسسٹنس کمیشن کے مطابق 2016 میں 5 کروڑ 70 لاکھ رائے دہندگان نے ابتدائی ووٹنگ میں حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

[اس سال ٹرن آ ؤٹ مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ ہوسکتا ہے جو 2016 کے انتخابات میں تقریباً ایک کروڑ 37 لاکھ تھا۔ ٹیکساس سمیت کئی ریاستوں میں ابتدائی ووٹنگ میں اب تک 80 فیصد سے زیادہ ووٹ کاسٹ ہو چکے ہیں۔ ٹیکساس قدامت پسندوں کاروایتی طور پر گڑھ رہا ہے جہاں 1980 کے بعد سے ریپبلکن امیدواروں کو کامیابی ملی تاہم موصول شدہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب وہاں جوبائیڈن اپنے حریف کو شکست دینے کی پوزیشن میں نظر آتیہیں۔ڈیموکریٹکس ابتدائی ووٹنگ کو اپنے لئے حوصلہ افزاسمجھتے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔