سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے : شبیرجان

پیر 26 اکتوبر 2020 20:09

سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے : شبیرجان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے کیونکہ یہ لوگ تکلیف توبرداشت کر لیتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ، ہمیں ایسے لوگوں کی اس انداز میں مدد کرنی چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور یہ ہنسی خوشی مدد لینے پر راضی ہو جائیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ہر کسی کوا پنے ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کے حالات کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اس لئے ہمیں ایسے لوگوں کی سب سے پہلے مدد کرنی چاہیے ۔

اصل میں اس وقت اگر کوئی طبقہ سب سے زیادہ پس رہا ہے تو وہ سفید پوش طبقہ ہے جس کی آمدن بھی محدود ہے لیکن وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیںپھیلاتا، یہ طبقہ بہت سی مشکلات کو اپنے سینے میں دبا لیتا ہے اور اپنے لبوں پر کچھ نہیں لاتا ۔