صدرمملکت اورگورنرسندھ کی سکھر آمد،سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ،مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا

پیر 26 اکتوبر 2020 21:07

صدرمملکت اورگورنرسندھ کی سکھر آمد،سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ،مسافروں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) صدر مملکت اور گورنر سندھ کی سکھر آمد ، سرکٹ ہائوس و دیگر گذرگاہوں کی آمد رفت کیلئے ٹریفک بند کر دی گئی ، شہریوں سمیت مسافر گاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر وزاء کی سکھر آمد اور جیکب روانگی سے قبل سکھر انتظامیہ کی جانب سے سکھر ائیر پورٹ تا سرکٹ ہائوس اور دیگر گذرگاہوں کی آمد رفت کیلئے ٹریفک مکمل طور پر بند کر دگئی جس کے باعث شہری اور مسافر گاڑیاں کئی گھنٹوں ٹریفک مین پھنسی رہی شہریوں کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث شہریوں کو پیش آنی والی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے وی آئی پی موومنٹ کے دوران گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک بند کرنے والے عمل کا سختی سے نوٹس لیکر شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔