محکمہ زراعت اوکاڑہ نے ضلع بھر میں اینٹی سموگ مہم شروع کردی

پیر 26 اکتوبر 2020 21:52

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) محکمہ زراعت توسیع اوکاڑہ نے ضلع بھر میں سموگ سے بچاؤ کے لئے اینٹی سموگ مہم شروع کر رکھی ہے جس میں زمینداروں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ دھان و دیگر فصلات کی باقیات اور مڈھوں کو ہر گز مت چلائیں کیونکہ اس کی وجہ سے سموگ پیدا ہوتی ہے حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دیا ہے اس لئے فصلات کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف پرچہ درج کرا کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے زمینداروں کو فار مرگیدرنگ کے ذریعے گاؤ ں گاؤ ں فارمر ڈے کے انعقاد کے ذریعے مساجد میں اعلانات و محکمے کی گاڑیوں کو اسپیکر لگا کر اعلانات کے ذریعے زمیندار کا شتکار حضرات میں اینٹی سموگ لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے سمارٹ فون کی زرعی ایپلیکیشن کی مانیٹرنگ کے ذریعے موضع لیول سموگ کنٹرول کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے سموگ کی روک تھام کے لئے آگاہی دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :