بنیادی جمہوریت کے بغیر پاکستان میں جمہوریت کا تصور نہیں ہوسکتا،خالد مقبول صدیقی

پیر 26 اکتوبر 2020 22:22

بنیادی جمہوریت کے بغیر پاکستان میں جمہوریت کا تصور نہیں ہوسکتا،خالد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ بنیادی جمہوریت کے بغیر پاکستان میں جمہوریت کا تصور نہیں ہوسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ بنیادی جمہوریت کے بغیر پاکستان میں جمہوریت کا تصور نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان کا مینڈیٹ لے کر سپریم کورٹ میں آئے ہیں،ایسی فیصلہ سازی ہونی چاہیے کہ جب تک پاکستان ہیلوکل گورنمنٹ فعال رہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسے ادوار بھی آئے کہ جمہوریت تھی لیکن بنیادی جمہوریت نہیں تھی،ہم عوام کا مقدمہ اعلی عدالت میں لے کر آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے،محفوظ فیصلہ جب سنایا جائیگا تو پاکستان کی جمہوریت بھی محفوظ ہو جائے گی