چکوال،ویگنوں میں غیر قانونی طورپر نصب سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر تین ڈرائیوروںکو گرفتارکرلیاگیا

پیر 26 اکتوبر 2020 23:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈی ایس پی ٹریفک ملک مجید اختر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس تلہ گنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ویگنوں میں غیر قانونی طورپر نصب سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر تین ڈرائیوروںکو گرفتارکرکے سٹی پولیس تلہ گنگ کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجو دیا۔ تینوں ڈرائیوروں کی گاڑیوں کو تھانے میں پابندکردیا گیا۔ ڈی ایس پی مجید اختر نے انتباہ کیا ہے تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے کاغذات، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر معاملات درج کر لیں، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق ٹریفک پولیس کا آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :