صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

پیر 26 اکتوبر 2020 23:12

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2020ء) : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کی، ملاقات میںحکومتی ،سیاسی اور یونیورسٹیز کے معاملات سمیت دیگر امور بارے بات چیت کی گئی۔اس موقع پرگور نر پنجاب نے صدر مملکت کو بلوچستان،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبائ کے لئے سکالر شپ شروع کر نے اوریونیورسٹیز کو سولرپر منتقل کر نے سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بتایا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سوموار کو 2روزہ دورے پر لاہور پہنچے اور گور نرہا?س آمد پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انکا استقبال کیا جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات ہوئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور آج منگل کوگورنر ہا?س میں کورونا ہیروز وال اور قرآن گارڈن کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکے لیے تمام ادارے متحد ہو کر کام کررہے ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر نیوالے عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشی میدان میں بھی پاکستان تمام تر چیلنجز کے باوجود کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔

اٴْنہوں نے کہا کہ بلوچستان ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبا کے لئے سکالر شپ کا آغاز ایک تاریخی اور قابل تعریف اقدام ہے۔اس مو قع پرگور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے عوامی ترقی اور خوشحال کے لیے احساس پروگرام اورنیاپاکستان ہا?سنگ سکیم سمیت جتنے پروگرام شروع کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کر یڈٹ بھی تحر یک انصاف کی حکومت کو ہی جاتا ہے۔ چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ کورونا کے دوران بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کر نیوالوں کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے کورونا ہیروز وال اور قر آن گارڈ ن بنایا ہے اور ایسے ہیروز کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ آج بھی کورونا کے خطرات موجود ہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کورونا سے بچا? کے لئے حکومتی پالیسی پر مکمل طور پر عمل کرے۔\932\468