جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

پیر 26 اکتوبر 2020 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس (فائنل پروفیشنل ) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم بی بی ایس (فائنل پروفیشنل ) کا 19 اکتوبرکو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 29 اکتوبر2020 ء کو منعقد ہوگا جبکہ 21 اکتوبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 31 اکتوبر 2020 ء اور 23 اکتوبر 2020 ء کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 03 نومبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ مقررہ وقت اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔#

متعلقہ عنوان :