مسلمان سرکار دوعالم ؐ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا ،توہین رسالت نا قابل معافی جرم اور سزا صرف موت ہے مفتی غلام یٰسین گولڑوی

حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اوراپنا سفیر واپس بلا کر تمام سفارتی تعلقات ختم کر کے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے میلاد خاتم النبیین عظمت صحابہ ومحبت اہلبیت ریلی سے زبیر عالم قادری ،چوہدری ذوالفقار علی بھٹو ، حاجی محمد عظیم گولڑوی ودیگر کا خطاب

پیر 26 اکتوبر 2020 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) مرکزی جماعت اہلسنت ،انجمن فیضان ختم نبوت کراچی ،جمعیت علماء پاکستان کیٹل کالونی کے تحت عظیم الشان میلاد خاتم النبیین عظمت صحابہ ومحبت اہلبیت ریلی سے سینئیر نائب امیر مرکزی جماعت اہلسنت کراچی ،خطیب پاکستان حضرت علامہ مفتی غلام یٰسین گولڑوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس مصطفی ؐ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا اہل ایمان کا طریقہ چلا آرہا ہے مسلمانوں کے قلوب میں عشق مصطفی ؐ کی دولت سے باطل قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر عالم اسلام عالم کفر کے مقابلے میں متحد ہوجائے مسلمان سرکار دوعالمؐ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا،فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کے جزبا ت کو مجروح کیاہے مسلم امہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر کے ا ن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اظہار آزادی کے نام پر شان مصطفی ؐ میں توہین کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر ملک گیر یوم احتجاج اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ عزیز ناموس مصطفی ؐ ہے ۔توہین آمیز خاکے بنانے والے قانون قدرت سے نہیں بچ سکتے حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اوراپنا سفیر واپس بلا کر تمام سفارتی تعلقات ختم کر کے مسلم امہ کے ساتھ مل کر ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے صحابہ کرام اورہل بیت عظام کی شان میں توہین کرنے والوں کوگرفتار کر کے سزا دی جائے ۔

اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء ممتاز عالم دین علامہ افتخار احمد نقشبندی ،مفتی غلام غوث گولڑوی ،فیض داتا گنج بخش ویلفئیر کے زبیر عالم قادری علامہ پیر محمد یوسف حفیظ سیفی ،تحریک لبیک پاکستان ضلع ملیر کے امیر علامہ عبدا لسمیع نیازی ،الحاج محمد عظیم گولڑوی ،چوہدری ذوالفقار علی بھٹو ، علامہ غوث بخش مہروی علامہ صاحبزادہ عبدالباسط محمود ،علامہ صاحبزادہ عبدالغفار چشتی ،علامہ محمد عارف گولڑوی ،صاحبزادہ علامہ فیاض گولڑوی ،صاحبزادہ علامہ ریاض گولڑوی ،محمد لیاقت عرف پپو بھائی ،خلیفہ مرزا فقیر قادری ،ملک ریحان ،حاجی جاوید امام قادری ،علامہ شبیر احمد نقشبندی ،صوفی ارشد منیر ،صوفی غلام مرتضی گوگا ،محمد آصف عمر ،علامہ ساجد گولڑوی ،چوہدری حاجی محمد یونس صاحب چوہدری غلام رسول صاحب ،حاجی محمد زماں ،محمد عمر جت ودیگر نے شرکت کی ۔