حکومت صوبہ بھر کے عوام کو تمام طبی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،گورنر بلوچستان

پیر 26 اکتوبر 2020 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبہ بھر کے عوام کو تمام طبی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے مگر ابھی طویل سفر طے کرنا باقی ہی گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اس تیزرفتار اور ترقی یافتہ دور میں ماوں اور نوزائیدہ بچوں کی بلند شرح اموات باعثِ تشویش ہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن، بلوچستان چیپٹر کے اجراء کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے صدر جاوید اکرم، بولان میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن بلوچستان چیپٹر کے صدر ڈاکٹر عبدالباقی درانی کے علاوہ پی ایس آئی ایم کے نمائندے اور ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی. تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی صحت اور بہبود یقینی بنانے کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں میڈیکل کی تعلیم میں معیار کی بہتری کیلئے ریگولیٹری اور ادارہ جاتی میکنزم بنانا ہوگایہ بات باعثِ افسوس ہے کہ آج بھی ہماری کل آبادی کا بڑا حصہ صحت کی سہولیات تک رسائی سے محروم ہے گورنر بلوچستان نے میڈیکل یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کی لاہور اور کوئٹہ کی یونیورسٹیوں میں طبی تعلیم کے فروغ کیلئے باہمی تعاون لائقِ تحسین ہے اور اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان سوسائیٹی آف انٹرنل میڈیسن بلوچستان چیپٹر کے قیام کے مثبت نتائج برآمد ہوں گی گورنر یاسین زئی نے کہا کہ صوبے بھر میں ہر یونین کونسل کی سطح پر بنیادی صحت ادارہ کا قیام اشد ضروری ہی گورنر یاسین زئی نے کہا کہ ہمیں طبی تعلیم کیلئے نصاب پر بھی سنجیدہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہی.آخر میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور بولان میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئی. بعد ازاں گورنربلوچستان نے منتظمین اور شرکاء میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیے گئے اور ملک کے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے مہمانان گرامی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا�

(جاری ہے)