پی ڈی ایم کی تحریک عوام کی آوازہے جسے دبایانہیں جاسکتا،سابق وزیرمملکت برائے دفاع

سلیکٹیڈحکومت کاخاتمہ کادن قریب آتاجارہاہے، گستاخانہ خاکوں پرپوری قوم ایک پیج پرہے لیکن حکومت اس کوسیاسی ایشوبناناچاہتی ہے،بلیغ الرحمان

پیر 26 اکتوبر 2020 23:39

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) سابق وزیرمملکت برائے دفاع بلیغ الرحمان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک عوام کی آوازہے جسے دبایانہیں جاسکتا، سلیکٹیڈحکومت کاخاتمہ کادن قریب آتاجارہاہے، گستاخانہ خاکوں پرپوری قوم ایک پیج پرہے لیکن حکومت اس کوسیاسی ایشوبناناچاہتی ہے۔ سابق وزیرمملکت برائے دفاع بلیغ الرحمان نے وہاڑی میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک قوم کی آوازہے اورقوم کی آوازکودبایانہیں جاسکتا۔

اس موقع پرسابق وفاقی وزیرتہمینہ دولتانہ،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،سابق صوبائی وزیرنعیم خان بھابھہ بھی موجودتھے۔بلیغ الرحمان کاکہناتھاکہ حکومت نے مہنگائی پرکیاکنٹرول کرناہے وہ آج تک خودپرکنٹرول نہیں پاسکی۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے سلیکٹیڈحکومت کاخاتمہ کادن قریب آتاجارہاہے ان کاکہناہے کہ گستاخانہ خاکوں پرپوری قوم ایک پیج پرہے لیکن حکومت اس کوسیاسی ایشوبناناچاہتی ہے لیکن قوم اب سب کچھ جان چکی ہے اس موقع پرسابق وفاقی وزیربیگم تہمینہ دولتانہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نہ صرف بلدیاتی انتخابات بلکہ جنرل الیکشن کیلئے بھی تیارہے لیکن حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے قتل وغارت،چوریوں اورڈکیتیوں کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔

حکمران صرف مسلم لیگ ن کی قیادت سے خائف ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم سمیت تمام وزراکی چیخیں نکل رہی ہیں۔