خفیہ ادارے پی ڈی ایم کی قیادت کا پیچھا کرنیکی بجائے دہشتگردوں کا پیچھا کریں‘ ساجد میر

سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی پشاور میں ہونیوالے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 11:55

خفیہ ادارے پی ڈی ایم کی قیادت کا پیچھا کرنیکی بجائے دہشتگردوں کا پیچھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا سن کر دل بہت رنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی شہدا ء کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔انہوںنے کہا کہ خفیہ ادارے پی ڈی ایم کی قیادت اور ان کے جلسوں کا پیچھا کرنے کی بجائے دہشت گردوں کا پیچھا کریں،یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کا سلسلہ خوفناک ہے،ادارے صرف تھریٹ جاری نہ کریں بلکہ اپناانٹیلی جنس نیٹ ورک کی طرف بھی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :