ْسہولت بارزمیں چینی کی مشروط فروخت،صرف چینی خریدنے آنے والے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور

مختلف اشیاء کی خریداری کرنے والے بھی صرف 2کلوکاپیکٹ حاصل کر سکتے ہیں ،قیمت67روپے فی کلو مقرر

منگل 27 اکتوبر 2020 11:55

ْسہولت بارزمیں چینی کی مشروط فروخت،صرف چینی خریدنے آنے والے خالی ہاتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے گئے سہولت بازاروںمیں صارفین کو چینی کی مشروط فروخت کی جارہی ہے ، صرف چینی کی خریداری کے لئے آنے والے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر سہولت بازار قائم کرکے اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم نرخوںپر اشیائے خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں تاہم خریداری میں لازمی سمجھی جانے والی چینی کی مشروط فروخت کی جارہی ہے ۔

صرف چینی خریدنے آنے والوںکوچینی مہیا نہیں کی جارہی اور اس کی فراہمی دیگر سودا سلف خریدنے سے مشروط کیا جارہا ہے ۔ صارفین کو دیگر اشیائے خوردونوش خریدنے پر بھی چینی کا صرف 2کلوکاپیکٹ دیا جارہا ہے ۔خریداری کے لئے آنے والی خواتین نے بتایا کہ ہم کئی کلو دور سے چینی خریدنے کے لئے آئی ہیں لیکن اسے دیگر اشیاء کی خریداری سے مشروط رکھا گیا ہے ۔ حکومت صرف چینی کی خریداری کے لئے آنے والوںکوبھی اس کی فراہمی ممکن بنائے اور اس کی مقدار کم از کم پانچ کلو مقرر کی جائے۔

متعلقہ عنوان :