دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 27 اکتوبر 2020 11:55

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 32600کیوسک اور اخرج30000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 5400کیوسک اور اخراج 5400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9700 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد11900کیوسک اور اخراج4000کیوسک ر ہا۔

بیراج بیراج آمد47000کیوسک اور اخراج0 3950کیوسک،چشمہ آمد35500کیوسک اوراخراج 40000کیوسک، تونسہ آمد40800کیوسک اور اخراج 40300 کیوسک، پنجند آمد12300 کیوسک اور اخراج 7100 کیوسک، گدو آمد 52200کیوسک اور اخراج 44600کیوسک، سکھر آمد41900کیوسک اور اخراج13900کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد13900کیوسک اور اخراج 2700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1526.72 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.688 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1211.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.088 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.136 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔