سرگودھا‘آئی جی پنجاب کے حکم پر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے گروپوں اوربااثر افراد کیخلاف آپریشن کلین اپ کیلئے فہرستیں مرتب کرنے کا کام شروع

منگل اکتوبر 13:04

سرگودھا‘آئی جی پنجاب کے حکم پر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے گروپوں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) آئی جی پنجاب کے حکم پر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے گروپوں اوربااثر افراد کے خلاف آپریشن کلین اپ کیلئے فہرستیں مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے حکم دیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیاز اور بااثر افراد کے خلاف آپریشن کے لئے فہرستیں مرتب کر کیسنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

جس پر سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں سرکاری اور پرائیوٹ زمنیوں پر قبضہ کرنے والے مافیاء ،اور بااثر افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں آئی جی پنجاب کے حکم پر ایسے قبضہ مافیاز کی سرپرستی کرنے والے سرکاری یا ریٹائرڈ افسران کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان قبضہ گروپس کے نام، کوائف،سرپرستی یا تعاون والے محکمہ جات کے افسران یا اہلکاران اور دیگر تفصیلات کو فہرستوں میں شامل کر کے ریکارڈز سنٹرل پولیس آفس بھجوا جائے گا۔

جائیں۔آئی جی پنجاب کے ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ قبضہ گروپس کے ماضی کے کریمنل ریکارڈاور قبضے کا طریقہ(کمرشل، رہائشی یا زررعی زمین پر قابض)کی تفصیل بھی فہرست کا حصہ ہوں۔ قبضہ گروپس کے سرکاری افسران کے ساتھ تعلق یا شراکت داری کی تفصیل شامل فہرست کی جائیں اورقبضہ گروپس کے بظاہرپیشہ/بزنس،ٹیلی فون نمبرزسمیت تمام ممکنہ تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی سی پی او، صوبے کے تمام آرپی اوز،ڈی پی اوز اور سپیشل برانچ کو ریکارڈز مرتب کرنے کے احکامات کا مراسلہ جاری کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :