ننکانہ ‘ 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا‘لیفٹیننٹ کرنل (ر)امانت علی

منگل 27 اکتوبر 2020 13:04

ننکانہ ‘ 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی پورے مذہبی جوش و خروش سے ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سانگلہ ہل جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا لیفٹیننٹ کرنل(ر)امانت علی علاقے کی سیاسی و مذہبی شخصیات کے مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کے دوران اظہار خیال۔

(جاری ہے)

ہمیشہ کی طرح اس سال بھی 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا محافل شبینہ، درودوسلام کے پھول اور رات کو شہر بھر میں چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارامیدوار برائے سٹی چیئرمین سانگلاہل لیفٹیننٹ کرنل(ر)امانت علی نے علاقہ بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات کے مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا انجمن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کے امین حبیبی،ھاجی محمد عارف، ضیاء المصطفی رضوی،پاکستان محمدی پارٹی کے رانا ذوالفقار،امن اتحاد ننکانہ صاحب کے صدر واراکین اور ضلعی صدر سنی تحریک صاحبزادہ حافظ فاران سہیل اور دیگر شخصیات اس ملاقات میں موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :