اعجاز احمد شاہ کی پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بچوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ، وزیر داخلہ

منگل اکتوبر 13:18

اعجاز احمد شاہ کی پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بچوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ۔ اپنے بیان میں اعجاز شاہ نے کہاکہ مدرسے پر ہونے والا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بچوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی اور لواحقین کے صبر جمیل عطا کی دعا کی- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ زخمیوں کو مکمل طور پر سہولیات فراہم کی جائیں،ض ملک و قوم کی سلامتی و بقاء کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی- انہوںنے کہاکہ ہم اپنے بچوں کی قربانی کے مقروض ہیں اور کسی صورت ایسے بزدلانہ عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گی-