تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پرحملہ کرنیوالوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اطلاعات

ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے، سینیٹر شبلی فراز کا بیان

منگل 27 اکتوبر 2020 13:25

تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پرحملہ کرنیوالوں کاانسانیت سے کوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پرحملہ کرنیوالوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پرحملہ کرنیوالوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔