معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درندے ہیں، بلاول بھٹو زر داری کی پشاور دھماکے کی مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 13:25

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درندے ہیں، بلاول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگرد دہماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درندے ہیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درندے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشتگرد پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کے متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے لیئے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے دہماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔پی پی پی چیئرمین نے ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔