ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کشمیریوں نے بھرپور انداز میں یوم سیاہ منایا

مظفرآباد میں تحریک استقلال جموں و کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا دیکر ریلی نکالی گئی جو نیلم پل سے شروع ہو کر مرکزی ایوان صحافت کے سامنے اختتام پذیر ہو گئی،

منگل 27 اکتوبر 2020 14:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف سمیت 27 اکتوبر 1947 کو مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارت کی بلاجواز فوج کشی کے ذریعے جابرانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور انداز میں یوم سیاہ منایا۔بھارتی مظالم قتل و غارت گری،14 ماہ سے لاک ڈاون کرفیو کے نفاذ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جلسے جلوس ریلیاں نکال کر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔دارالحکومت مظفرآباد میں تحریک استقلال جموں و کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا دیکر ریلی نکالی گئی جو نیلم پل سے شروع ہو کر مرکزی ایوان صحافت کے سامنے اختتام پذیر ہو گئی،ریلی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے راہنما سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر، سیکورٹی کونسل کی منظور کی جانے والی قراردادوں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت نہ دیا گیا تو دو ایٹمی ممالک کے درمیان ایٹمی ٹکراو کے بڑھتے ہوئے خدشات نیوکلئیر وار میں تبدیل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری نے علیحدگی اور آزادی کی تحریکوں میں تمیز نہ کی تو دہشتگردی ختم ہونے کے بجائے اور تقویت حاصل کرتی رہے گی۔ وزیر اعظم نریندررمودی کی بنیاد پرست پالیسیاں بھارت کو گورباچوف کے ڈگر پر لے کر آگے بڑھ رہی ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 سے لے کر 5 اگست 2019 تک کشمیری عوام کے لیے ہر دن یوم سیاہ، یوم جبر، یوم ظلم، یوم خون ریزی ثابت ہوا ہی.

نو لاکھ قابض بھارتی افواج کے مظالم خوددار، غیر مند، آزادی پسند کشمیریوں کی جستجو آزادی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں. شوکت جاوید میر نے کہا کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں کو آزادی پر مر مٹنے کی ترغیب اور تربیت اپنی گود سے پرورش کی طرح ان کے دل و دماغ میں منتقل کر کے نظریہ استحکام پاکستان اور بھارت سے نفرت سکھاتی ہیں.یہی وجہ ہے کہ تین نسلوں کے لاکھوں مرد و خواتین، شیر خوار بچوں کی قربانیاں پیش کر کے بھی کشمیر کے فلک بوس پہاڑوں، سبزہ زاروں سے ''ہے حق ہمارا آزادی.

ہم لے کر رہیں گے آزادی'' اور ''ہمارا نعرہ سب پہ بھاری. رائے شماری رائے شماری'' کی بلند ہوتی صدائیں بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیتی ہیں. انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم اور انصاف کی عالمی عدالتوں میں بھارت کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لیے سفارتی حکمت عملی تشکیل دی جائی. شوکت جاوید میر نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دامن پر کشمیر فروشی، مہنگائی،بیروزگاری،فریب، دھوکہ دہی کی مہر تصدیق ان کی نسلوں تک تاریخ کے اوراق میں تعاقب کرتی رہے گی.مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوے لاکھ محکوم و مظلوم عوام چودہ ماہ سے لاک ڈاون اور کرفیو کے نفاذ کی اذیتیں قیامت صغریٰ کی طرح برداشت کر رہے ہیں.قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جاندار قومی کشمیر پالیسی پر پوری قوم کو متحد کر کے آگے بڑھنا ناگزیر ہو چکا ہی.

فخر پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کی دوٹوک، بیباک وکالت کا فریضہ سر انجام دے کر تقسیم کشمیر کے خلاف کوہ ہمالیہ جیسا کردار ادا کر رہے ہیں. شہیدوں کے خون اور خواتین کی عزت و آبرو پر سے سودا بازی کرنے والوں کا بھیانک، عبرت ناک انجام دنیا دیکھیں گی،کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی ہو کر رہے گی. پیپلزپارٹی آزادکشمیر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے ناقابل تقسیم وحدت، ریاستی تشخص کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔