مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام گیارہ ربیع الاول کی ’’تحفظ ناموس رسالت ومیلادریلی‘‘کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل

تنظیم ہاء اہلسنت ،تاجر برادی،رکشہ یونین سمیت مختلف طبقہ زندگی کے افراد سے روابط کا سلسلہ جاری ‘نوجوان میلادریلی میں شرکت کیلئے پرجوش میلادریلی مرکزی عیدگاہ سے شروع ‘ پورے شہر کا چکر لگائے گی‘ جملہ عاشقان رسول تمام محافل میں باوضو شریک ہوں اور نمازوں کا بھی خصوصی اہتمام کریں

منگل 27 اکتوبر 2020 14:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) مرکزی سیرت کمیٹی نے گیارہ ربیع الاول کی ’’تحفظ ناموس رسالت ومیلادریلی‘‘کے انتظامات کو حتمی مراحل میں داخل کردیا‘تنظیم ہاء اہلسنت ،تاجر برادی،رکشہ یونین سمیت مختلف طبقہ زندگی کے افراد سے روابط کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تاجر برادی،طلباء و نوجوانوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کو حسب سابق تحفظ ناموس رسالت ومیلادریلی میں بھر پور شرکت کی یقین دھانی کروائی ہے،مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان محمدسفیر رضا کے مطابق میلادریلی اپنے مقررہ وقت 2بجے دن مقررہ مقام مرکزی عیدگاہ سے شروع ہوگی جو پورے شہر کا چکر لگائے گی ۔

انہوںنے جملہ عاشقان رسول سے کہاہے کہ وہ تمام تر محافل اورتحفظ ناموس رسالت و میلاداریلی و جلوس میں باوضو شریک ہوں اور نمازوں کا بھی خصوصی اہتمام کریں ،انہوں نے کہاکہ ،میلادریلی کے روٹ کی صفائی ستھرائی، رکاوٹیں ہٹانے کا کام بھی جاری ہے، ریلی سے قبل پانی کا چھڑکائو بھی کیا جائے گا تاکہ عاشقان رسول کو گردو غبار سے پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔

متعلقہ عنوان :