انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مرزا افتخار الدین کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف شرانگیز تقرر معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 27 اکتوبر 2020 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مرزا افتخار الدین کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف شرانگیز تقرر معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ملزم افتخار الدین کی جانب سے عدالتی دائر اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل دئے گئے جبکہ وکیل مدعی مقدمہ کی طرف سے کبیر ہاشمی اور پراسیکیوشن کی طرف سے طیب شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوء ے۔

(جاری ہے)

وکلا کی جانب سے غلام حسین، بیرسٹر فہد ملک اور سابق گورنر سلمان تاثیر کیسز کا حوالہ دیا گیا ۔ وکیل کبیر ہاشمی نے کہاکہ ملزم کا قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی تعلق نہیں نا ہی کبھی کوئی ملاقات ہوئی، ملزم کی جانب سے براہ راست جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نشانہ بنایا گیا۔وکیل مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزم افتخار الدین کی تقرر کا سکرپٹ پڑھ کر سنا گیا۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے طیب شاہ نے کہاکہ کیس اسی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،عدالت تفتیشی ایجنسی سے شواہد منگوانے کا حکم دے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے دائر اختیار سے متعلق دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔