لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا

عدالت نے ملزم کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت دیدی ،2نومبر کو پیش کرنے کا حکم

منگل 27 اکتوبر 2020 15:01

لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو عدالت پیش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش نہ کیا جا سکا ،عدالت نے ملزم کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت دیدی ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم مرکزی ملزم عابد ملہی کو پیش نہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جیل نے حکام نے موقف اپنایا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی اور27اکتوبر کو ہی شاخت پریڈ ہونی ہے اس لئے استدعا ہے کہ مہلت دی جائے ۔عدالت نے استدعا منظور کر تے ہوئے ملزم عابد ملہی کو دو نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ واقعہ کے دوسرے ملزم شفقت کا آج ( بدھ کے روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے رو برو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :