طلباء ،مدرسے کو نشانہ بنانیوالے درندے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ‘ شہباز شریف

صدر مسلم لیگ (ن) کی پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 15:01

طلباء ،مدرسے کو نشانہ بنانیوالے درندے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ‘ شہباز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ طلباء اور مدرسے کو نشانہ بنانے والے درندے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ،بچوں کا پاک لہو بہانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ قوم کے دل ٹھنڈے ہوں ،ایسے زخم قوم پہلے بھی سہ چکی ہے جنہیں ہم بھلا نہیں سکتے ،جن کے لخت جگر چھین لئے گئے ان گھرانوں اور والدین سے دلی ہمدردی ہے ۔اللہ تعالی شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی دے۔