دبئی میں ہسپتال کے قیام کیلئے صہیونی ریاست اور امارات میں مذاکرات

ہسپتال کی ایک برانچ دبئی میں قائم کرنے کے لیے ہماری بات چیت جاری ہے،اسرائیلی حکومت

منگل 27 اکتوبر 2020 15:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) اسرائیلی حکام نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اسرائیل کے تعاون سے ایک نئے اسپتال قائم کرنے کے لیے مذاکرات کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ھداسا اسپتال کے ڈائریکٹر زئیو روچائن نے بتایا کہ اسپتال کی ایک برانچ دبئی میں قائم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ایک بیان میں روچائن کا کہناتھا کہ ان کے اماراتی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔روچائن کا کہنا تھا کہ انہوںنے گذشتہ ہفتے دبئی کا دورہ کیا تھا اور وہاں پراسپتال کے قیام کے لیے بات چیت ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں موجود انقلاب بلڈنگ کو اسپتال کے لیے استعمال کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔