ڈاؤ ملازمین کے جائز و قانونی تمام دیرینہ مطالبات منظور کیے جائیں ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

منگل 27 اکتوبر 2020 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈا ؤنیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی حق اور مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جس میں ڈاؤ یونیورسٹی ایمپلائیز / آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ڈا یونٹ شامل ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینیئر زمان علی ملن کی سربراہی میں مرکزی ارکان ڈاکٹر قطب الدین صدیقی، قائم علی جوکھیو، ایس ایم صفدر، حامد سلیم، پرویز ارائین، زکریا انور اور ایسوسی ایشنز کے متعدد ممبرز نے اوجھا کیمپس میں واقع ڈا یونیورسٹی ہسپتال، مین او پی ڈی بلاک، ڈائیگناسٹک لیب، ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ، او ٹی کمپلیکس گئیں اور ملازمین سے ملاقاتیں کی انہیں مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ سے متعلق اگاہی دی اور بازووں پر سیاہ پٹییاں باندھی اور ملازمین کو مرکزی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ڈا یونیورسٹی ملازمین نے جائز مطالبات سے متعلق اگاہی مہم کو بے حد سراہا اور بہرپور تعاون و شرکت کی یقین دہانی کراء ہے۔ آگاہی مہم تین روز تک جاری رہے گی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے تحریری طور پر دیا گیا مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاؤ ملازمین کے جائز و قانونی تمام دیرینہ مطالبات منظور کرے گی۔ اگر اس حوالے سے ادارے میں موجود بلیک شیپ نے کوئی انتقامی کارواء کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جاسکتا ہے جس کی تمام زمہ داری ڈا یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔