میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے ،احمد ہارون خٹک

مثبت صحافت نے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اہم کر دار ادا کیا ہے ،مسائل کی نشاندہی ،حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،اسسٹنٹ کمشنر

منگل 27 اکتوبر 2020 16:37

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء)میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے مثبت صحافت نے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اہم کر دار ادا کیاہے مسائل کی نشاندہی اور حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر احمد ہارون خٹک نے اپنے افس میں صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنیئر صحافی اخترگل مندوخیل ،سردار غلام سرور شیرانی شاہ بران کاکڑ غفور وطن یار مندوخیل ظفراقبال خٹک زعفران خان اور رفیق قیصرانی موجود تھے ا نہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بہتر کارکردگی فرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور سوشل لنکس پر مشتہر کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ عوام کو حکومت کے اقدامات اور ضلعی آفسران کے بارے میں آگاہ ہو اور اپنے مسائل کے حل کرانے میں مدد مل سکیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ کی ہدایت پر میڈیا سیل بنایا جائے گا اور ہر ایکٹیو صحافی کا رپورٹنگ دیکھا جائے گا مثبت اور اچھی رپورٹنگ پر خصوصی ایوارڈ دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ژوب عوام کی خدمت کرنا ہے اس میں میڈیا کا رول اہمیت کے حامل ہے غلط خبر شائع کرنے پر معاشرے میں افراتفری اور بلاجواز تنقید کا عمل شروع ہوگا اور انتظامیہ کو حل طلب مسائل کے حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا ہر وہ خبر جو بغیر تصدیق ہو شائع نہ کریں انہوں نے کہا کہ میڈیا ہماری انکھ ہے صحافیوں کے تمام مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔