فیسکونے مختلف سرکاری محکموں کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے حتمی نوٹس جاری کر دیئے

منگل 27 اکتوبر 2020 16:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2020ء) : فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف سرکاری محکموں کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے حتمی نوٹس جاری کر دیئے ہیں جن میں واسا، ڈسٹرکٹ روڈ اینڈ بلڈنگز اور سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات شامل ہیں جن کے ذمے فیسکو کے کل 25کروڑ26لاکھ30ہزار روپے واجب الاداہیں۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ واسا کے ذمے 23کروڑ54لاکھ 94ہزار307روپے،ڈسٹرکٹ روڈ اینڈ بلڈنگز کے ذمے 68لاکھ 46ہزار 37روپے اور سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات کے ذمے ایک کروڑ2لاکھ 89ہزار231روپے کے بقایاجات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کو دس یوم کے اندرواجبات کی ادائیگی کا کہا گیا ہے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ان محکموں کی بجلی کے کنکشن مقطع کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :