چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا پشاور دھماکے پر دلی رنج و غم کا اظہار

منگل 27 اکتوبر 2020 17:26

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا پشاور دھماکے پر دلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے پشاور کے مدرسے میں دھماکے سے طلباء کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی، دھماکے میں شہید طلباء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔