ترکی پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام پر داعش تنظیم کے 7 مشتبہ ارکان گرفتار

منگل 27 اکتوبر 2020 17:31

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2020ء) : ترکی نے قومی دن کی تعطیلات پر حملوں کی تیاری کرنے کے الزام پر داعش تنظیم کے 7 مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے پبلک پراسیکیوٹر دفتر کے سربراہ نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم کے گرفتار کیے گئے مشتبہ ارکان کل (29 اکتوبر کو ) ترکی کے ریپبلک ڈے اور 10 نومبر کو نئی ترک ریاست کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی برسی کی تقریبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس پر پولیس کی سپیشل فورسز نے ان کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار داعش ارکان کی شناخت اور دیگر تفصیلات بارے ا?گاہ نہیں کیا گیا۔