پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، فرانسیسی صدر، پشاوردھماکے کی مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں فرانس کے صدر کی جانب سے اسلام مخالف دیئے گئے بیان اور کوئٹہ کے مدرسہ میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے کی جس میں تمام فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کبھی بھی اپنے نبی حضرت محمدﷺ کی عزت پرسمجھوتا نہیں کریں گے اور آپﷺ کی عزت پر اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آرمی اور دوسرے قانون نفاذ کرنے والے اداروں نے پاکستان میں دہشت گردی کو شکست دی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کبھی بھی ہمیں اپنے ان بزدالانہ حملوں نے نہیں ڈرا سکتے۔اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں مختلف ڈگری پروگرامز کے نصاب میں ترمیم ، مختلف شعبہ جات کی تنظیم نو اور گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری بھی دی گئی۔