بلاول بھٹو زرداری نے حسن کالونی چوک میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے دفتر کا افتتاح کردیا

نوجوانوں کو جمہوری راستہ دکھانے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا، بلاول بھٹو زر داری کا خطاب

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

بلاول بھٹو زرداری نے حسن کالونی چوک میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت ..
اسکر دو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حسن کالونی چوک میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے دفتر کا افتتاح کردیا۔ منگل کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، سید مہدی شاہ، سعدیہ دانش اور بابو استوری موجودتھے مختصر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا قیام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کیا، ملک میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، نوجوان ملک کے لئے ایک نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک کھلاڑی کو سامنے لاکر ملک کے نوجوانوں کو ورغلایا گیا، نوجوانوں کو جمہوری راستہ دکھانے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان قیادت ہی نوجوانوں کے مسائل حل کرسکتی ہے، نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور اس کا حل صرف پی پی پی کے پاس ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسکردو کے نوجوان سید مہدی شاہ کو منتخب کریں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلی مہدی شاہ کو بابائے روزگار قرار دے دیا۔