وزیر اعلی ایسا جو ایک آواز پر لبیک کہے!

عثمان بزدار کی ہدایت پر کمسن غریب بچے کا آپریشن، آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 اکتوبر 2020 17:58

وزیر اعلی ایسا جو ایک آواز پر لبیک کہے!
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہ جو آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے وزیر اعلی کی بدولت اب پھر سے دنیا کے رنگ دیکھ سکتا ہے۔ 3 سال پہلے بچے کی آنکھ میں سوئی لگنے کی وجہ سے اس کی بینائی چلی گئی۔

(جاری ہے)

بچے کی والدہ محنت مزدوری کرکے گھر چلاتی ہے جس کیلئے  بچے کا علاج کروانا ممکن نہیں تھا۔ وزیر اعلی پنجاب تک درخواست پہنچی تو انہوں نے نہ صرف علاج کی ہدایات جاری کیں اور  آپریشن کروایا بلکہ مالی امداد بھی کی۔ اب بچہ اللہ کے فضل و کرم سے دیکھ بھی سکتا ہے اور اپنی تعلیم بھی بلاتعطل جاری رکھ سکے گا۔