بنوں ملک کا خزانہ لوٹا گیا ، ریاست باہر ممالک کے قرضوں کے زریعے چل رہی ہے، پروفیسرمحمد ابراہیم

منگل 27 اکتوبر 2020 19:01

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے میرانشاہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا خزانہ لوٹا گیا ہے ریاست باہر ممالک کے قرضوں کے زریعے چل رہی ہے وزیر اعظم کے عہدے سے قبل بنی گالہ تک سفر گاڑیوں میں کیا جاتا تھا اب ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے اسلام آباد کی سٹرکیں کس چیز کیلئے ہیں ریاست مغربی قوتیں چلا رہی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے شمالی وزیرستان میں منعقدہ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر پروفیسر محمد اجمل خان ودیگر نے بھی خطاب کیا اُنہوں نے کہاکہ ملک میں آزادی نام کی کوئی چیز نہیں ملک میں امریکہ و یورپ کا قانون مسلط ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو آئین کے مطابق حکومت کرے گی موجودہ حکومت غلام ہے اور غلامی ایک تباہی ہے وفاقی و صوبائی وزراء کو قیمتی قیمتی گاڑیاں دی گئی ہیں یہ کہاں سے آئی ہیں یہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے خریدی گئی ہیں اُنہوں نے کہاکہ ملک کا پیسہ باہر منتقل کیا جارہا ہے اسلامی نظام کا پیغام کونے کونے تک پہنچائیں گے جماعت اسلامی کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں میں وارثت ہے جماعت اسلامی میں ایک طریقہ کار ہے اس کے مطابق جدوجہد کررہی ہے اور دستور کے مطابق کام کررہی ہے جماعت اسلامی ایک جمہوری پارٹی ہے جماعت اسلامی میں میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے جاتے ہیں جماعت اسلامی فرد واحد کی پارٹی نہیں اُنہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قدرتی آفات میں بغیر کسی لالچ کے کام کررہی ہے اس لئے پاکستانی قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کررہی ہے جماعت اسلامی کو موقع ملا تو انصاف کی بنیاد پر کام کرے گی جماعت اسلامی میں امیر و غریب کا کوئی فرق نہیں