Live Updates

وزیراعلیٰ اورگورنرچوہدری پنجاب کی یوم سیاہ کے اجتماع میں شرکت،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

وزیراعلیٰ اورگورنر نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اورپشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ۵شہریوں کا بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج ،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے )کشمیریوں کی عظمت اوربہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ، آزادی کی منزل دور نہیں،بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائیگی ،وزیراعظم عمران خان نے جرات سے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا:عثمان بزدار مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی،دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا:گورنر سرور

منگل اکتوبر 19:12

وزیراعلیٰ اورگورنرچوہدری پنجاب کی یوم سیاہ کے اجتماع میں شرکت،کشمیریوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نی90شاہراہ قائداعظم پریوم سیاہ کشمیر پر اجتماع میں شرکت کی اورکشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اورشہریوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا۔

لوگوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر اجتماع میں شرکت کی۔فضا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی۔پاکستان اورکشمیر کے ترانے بجائے گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،گورنر چوہدری محمد سرور اور شہریوں نے یوم سیاہ پر واک بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اورپشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوںپر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔پشاور دھماکے میںمعصوم بچوںکو نشانہ بنایاگیا ۔یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔

مکار مودی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔کورونا کے باعث کچھ عرصہ ہم نے بھی لاک ڈاؤن کیا اورہم سب کواس کے اثرات کا اندازہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری بھائیوں کی حالت کا آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں جوکئی ماہ سے لاک ڈاؤن میں اذیت کی زندگی گزاررہے ہیں ۔غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مکینوں کو ہرقسم کی پابندی کا سامنا ہے ایسی پابندیاں جن کا تصور بھی محال ہی-میںکشمیریوں کی عظمت اوربہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے فرمایا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بھرپور سفارتی جنگ لڑتا رہے گا-وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے جس جرات اوربہادری کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل دور نہیں۔

بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔مقبوضہ کشمیراقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق جلد آزاد ہوگا۔پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوںکی دنیا بھر کے مسلمان شدید مذمت کرتے ہیں ۔عالمی برادری کو ایسے گستاخانہ خاکوں کے حامیوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

پشاور دھماکے کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کشمیرکے حقیقی سفیر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو بے نقاب کیا ہے ۔ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی ہے ۔دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا۔

کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیںگی اورمودی کو کالے کرتوتوں کا حساب دینا ہوگا۔صوبائی وزراء راجہ بشارت ،میاں محمود الرشید ،اعجاز عالم، مراد راس،ایم پی اے مہندرپال سنگھ،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری ،تحریک انصاف کے رہنماء و عہدیداران اورشہریوں کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی ۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات