پشاور، اکوپیشنل تھراپی کے عالمی دن کے حوالے سے پیراپلیجک سنٹر میں تقریب کا انعقاد

منگل 27 اکتوبر 2020 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پرو فیسر ضیا الحق نے پیرا پلیجک سنٹر پشاور کی خد ما ت کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ ملک کا واحد ادارہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی اور پو لیو ں کے متا ثرہ مر یضو ں کو علاج اور بحا لی کی بہترین سہو لیا ت فراہم کر رہا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے منگل کے روز پیراپلیجک سنٹر پشاور میں اکوپیشنل تھراپی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد و نے والی ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرجناب سید محمد الیاس، سنٹر کا تمام عملہ ا ورخیبر میڈیکل یونیورسٹی سے اکوپیشنل تھراپی کے طلبا ء بھی موجود تھے۔اکوپیشنل تھراپی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج مخلص رزاق نے مہمان خصوصی اور تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اوراکوپیشنل تھراپی کے عالمی دن کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اوربتایا کس طرح اکوپیشنل تھراپسٹ مریضوں کو انکے روزمرہ کے کاموں میں خودکفیل بناتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس موقع پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی پی ایم آر سے اکوپیشنل تھراپی کی کوآرڈینیٹر مس نازش عبدالقادر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ادارے کے چیف ایگزیکٹیو جناب سید محمد الیاس نے اکوپیشنل تھراپی کے پیشے اور اس ادارے کے تاریخی پس منظر، سروسز اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پیراپلیجک سنٹر پشاور کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔واضح رہے کہ پیراپلیجک سنٹر پشاور ملک کا واحدادارہ ہے جہاں پر نہ صرف سپائنل کارڈ انجری اور پولیو سے متاثرہ لوگوں کو علاج معالجے اور جامع بحالی کی سہولتیں بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں، بلکہ یہاں پر مریضوں کی ضرورت اور جسمانی ساخت کے مطابق ویل چیئرز اور دیگر کئی اقسام کے امدادی سہارے یا اسسٹیوڈیوائسسز بھی ڈیزائن اور تیار کی جاتی ہیں۔