ایران ، فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے متنازعہ بیان کے خلاف احتجاجاًً سفیر کو طلب کر لیا

منگل 27 اکتوبر 2020 21:02

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کی طرف سے اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان جاری کرنے کے بعد مسلم ممالک کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے فرانسیسسی صدر کے متنازعہ بیان پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران کے ساتھ سعودی عرب نے بھی ماکروں کے بیان پر شدید تنقید کی تھی۔ ریاض حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اس بارے میں شدید تحفظات رکھتے ہیں۔