کورونا کی نئی لہر کو روکنے کی خاطر زیادہ فعال انداز اختیار کرنا ہو گا،عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد تینتالیس ملین تک پہنچ گئی ہے ،بیان

منگل 27 اکتوبر 2020 21:02

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بارے میں نئی وارننگ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کووڈ انیس کے کیسوں میں بدستور اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کو روکنے کی خاطر زیادہ فعال انداز اختیار کرنا ہو گا۔ دنیا بھر میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد تینتالیس ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد گیارہ لاکھ کے قریب ہے۔